پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کو 197 رنز کا ہدف
(تصویر: پی ایس ایل)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے 22 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے۔
زلمی کی جانب سے کوشل مینڈس 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حارث 38، فرحان یوسف 30، کپتان بابر اعظم 18، مائیکل بریسویل 14 اور افتخار احمد 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
عبدالصمد اور عامر جمال بالترتیب 4 اور 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور محمد وسیم نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔