چیئرمین پی سی بی زلمی اور سلطانز کا میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئے

اس موقع پر پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر بھی ان کے ہمراہ تھے

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پیر کی شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیاجہاں انہوں نے پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والا میچ بھی دیکھا۔

اس موقع پر پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر بھی ان کے ہمراہ تھے ،چیئرمین پی سی بی کو نیشنل اسٹیڈیم میں آئندہ ہونے والے تعمیراتی کام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اڈھو ،ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود میمن ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمیان نصیر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 11 میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت دینے کے حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات کروں گا ،سفارش کروں گا کہ تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت ملے ،حتمی فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کی خواہش ہے کہ عالمی امن قائم ہو ،پٹرول کی کمی پاکستان میں نہیں، بھارت میں ہے ،امن کے قیام میں وزیراعظم اور  فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ،پی ایس ایل کی کامیابی سے انعقاد میں فورسز کا کردار شاندار ہے۔

لیگ کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی ازسر نو تعمیر ہوگی ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر  بھی موجود تھے،محسن رضا نقوی نے کہا کہ  پی ایس ایل 11 کے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔

شائقین کی اجازت کے لیے وزیر اعظم سے ملاقات کر کے سفارش کروں گا،موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھ کر درمیانہ فیصلے کرنے کوشش کریں گے،حتمی فیصلہ عالمی حالات کے تناظر میں کیا جائے گا،پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانا اہم کام تھا، سب کوشش کر رہے ہیں  کہ امن ہو،وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سمیت تمام ذمہ داران  عالمی  امن کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

فی الوقت آئی سی سی کا سربراہ بننے نہیں جا رہا ،موجودہ عالمی صورتحال میں پی ایس ایل کرنا ہماری فورسز کی جیت ہے،پی سی بی کی سربراہی چھوڑنے کے حوالے سے نجومیوں سے معلوم کریں۔

Load Next Story