کراچی: سعودآباد میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار

زخمی ملزمان طارق احمد اور ساجن کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا

فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد کے علاقے سعودآباد میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں دو زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سعودآباد میں عوامی کانٹا کے قریب وائٹ کالر گینگ سے مبینہ مقابلہ ہوا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا گیا، جن میں دو زخمی بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزمان طارق احمد اور ساجن کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ تیسرے گرفتار ملزم مدثر کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین پستول، نقدی، موبائل فونز اور ایک گاڑی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کے جرائم کے دیگر پہلوؤں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

Load Next Story