افغانستان میں دہشت گردوں کی سرپرستی ایک بار پھر بے نقاب
افغان شہری اس تعلق کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں
افغانستان میں دہشت گردوں کی حمایت ہمسایہ ممالک سمیت خطے بھر کیلئے سنگین سکیورٹی چیلنج بن چکی ہے۔
سابق اعلیٰ افغان عہدیدار طالبان کا دہشت گردتنظیموں کیساتھ گٹھ جوڑ شواہد کے ساتھ سامنےلے آئے۔ افغان میڈیا افغان انٹرنیشنل کے مطابق افغانستان کے قومی سلامتی کے سابق مشیر احمد ضیاء سراج نے انکشاف کیا کہ طالبان رجیم کا فتنہ الخوارج سمیت دیگردہشت گردتنظیموں کے ساتھ قریبی تعاون ہے۔
سابق عہدیدار نے کہا کہ افغان شہری طالبان رجیم اور عالمی دہشتگرد تنظیموں کے درمیان اس تعلق کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں۔