لاہور: بازار میں باپ، بیٹے سمیت 3 افراد پر بہیمانہ تشدد کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم جنید عرف چمڑی سے پستول برآمد کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے

فوٹو: فائل

لاہور میں کوٹ لکھپت کے علاقے قینچی بازار میں باپ، بیٹے اور ایک دوست پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے 15 پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق متاثرہ افراد جاوید، ان کا بیٹا شاہزیب اور اس کا دوست عثمان دکان سے گھر جا رہے تھے کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے فائرنگ بھی کی تاہم تینوں افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں 3 نامزد اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم جنید عرف چمڑی سے پستول برآمد کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی جہانداد اکرم کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Load Next Story