لاہور: چیئرمین کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ نے اپنی ہی حکومت کی قانون سازی پر اختلافی نوٹ جمع کرا دیا

آرٹیکل 8 بنیادی حقوق کے منافی قانون سازی سے روکتا ہے،آرٹیکل20ہر شہری کو مذہبی عقیدے کے مطابق شادی کرنے کا حق دیتا ہے

کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین پیر اشرف رسول نے اپنی ہی حکومت کی قانون سازی پر اختلافی نوٹ جمع کرا دیا، اختلافی نوٹ میں چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2026 فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پیر اشرف رسول نے بل کی منظوری کے باوجود اسے آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 8 بنیادی حقوق کے منافی قانون سازی سے روکتا ہے جبکہ آرٹیکل 20 ہر شہری کو مذہبی عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے اور شادی کرنے کا حق دیتا ہے۔

اختلافی نوٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ بل آئین کی متعدد شقوں سے متصادم ہے اور کمیٹی کی اکثریت بھی اسے واپس لینے کی حامی ہے۔

اختلافی نوٹ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا گیا ہے اور اسے بل کے ساتھ ایوان میں پیش کیا جائے گا، جسے منظور یا مسترد کرنا حکومت کا اختیار ہوگا۔

Load Next Story