مشرقی وسطی میں بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر مسافروں نے سفر کم کر دیا
کراچی ائیرپورٹ سے دبئی، جدہ، بحرین، شارجہ، اور مسقط عمان کی 11 پروازیں منسوخ ہوئیں
مشرقی وسطی میں بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر مسافروں نے سفر کم کر دیا ہے۔
لاہور مسافروں کی کمی اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کویت، بحرین، دبئی، شارجہ، جدہ اور ابو ظہبی جانے والی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اسی طرح پشاور سے شارجہ، ابو ظہبی، فجیرہ اور دبئی کی 7 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
کراچی ائیرپورٹ سے دبئی، جدہ، بحرین، شارجہ، اور مسقط عمان کی 11 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
دوسری جانب اسلام آباد ائیرپورٹ سے ترکی، استنبول، دمام، شارجہ، نجف اور بحرین کی 9 پروازیں اور ملتان سے دو پروازیں منسوخ ہوئیں۔