دھماکا خیز بارودی مواد برآمدگی کیس؛ کالعدم تنظیم کے رکن کو 5سال قید بامشقت کی سزا

عدالت نے ملزم کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا

فوٹو: فائل

لاہور:

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے دھماکا خیز بارودی مواد برآمدگی کیس میں کالعدم تنظیم کے رکن ملزم اطلس خان کو پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزم کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو سزا سنائی گئی۔

ملزم اطلس خان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو فیصلے کے بعد واپس جیل بھجوا دیا۔ سی ٹی ڈی شیخوپورہ نے ملزم اطلس خان کا چالان جمع کرا رکھا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے قبضہ سے دھماکا خیز بارودی مواد برآمد ہوا، ملزم کا کالعدم تنظیم سے تعلق ہے، ملزم دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی شیخوپورہ نے 2025 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

Load Next Story