امریکا: ایک ہی دن میں دو لاٹریاں جیتنے والا خوش قسمت شہری

شہری کے خوش قسمت دن کا آغاز 50 سینٹ کے کھیل سے ہوا جس کی قرعہ اندازی میں انہوں نے 250 ڈالر کا انعام جیتا

امریکا میں ایک خوش قسمت شخص ایک ہی دن میں دو لاٹریاں جیت کر زندگی کے سب سے بہترین دن کا جشن منا رہا ہے۔

ریاست اوہائیو کے شہر ایکرون کے رہائشی نے اوہائیو لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ ان کے خوش قسمت دن کا آغاز 50 سینٹ کے کھیل سے ہوا جس کی قرعہ اندازی میں انہوں نے 250 ڈالر کا انعام جیتا۔

اس کے بعد انہوں ٹیلمیج نامی شہر میں ایک اسٹور سے کچھ لاٹری ٹکٹ خریدے اور اسکریچ کرنے پر چوتھے ٹکٹ نے ان کو تین لاکھ ڈالر جتوا دیے۔

انعام جیتنے والے نے کہا کہ ان پیسوں سے وہ اپنے والدین کی کار کی ادائیگی کرے گا، خود نئی گاڑی لے گا اور اپنی سیونگ بڑھائے گا۔

Load Next Story