عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

بانی پی ٹی آئی کے خلاف یہ 7 مقدمات 26 نومبر احتجاج کے دوران بنائے گئے تھے

راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصٓف عمران خان کی 7 کیسز میں عبوری ضمانتوں پر سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔

عدالت نے عمران خان کی ساتوں مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 29 اپریل تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں آج ہونے والی سماعت میں بھی تفتیشی رپورٹ عدالت  میں پیش نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف یہ 7 مقدمات 26 نومبر احتجاج کے دوران بنائے گئے تھے۔

Load Next Story