لاہور: ٹیوٹا میں سابق تحریک انصاف کے دور میں 60 ملین روپے کے اخراجات بےمقصد قرار
(فوٹو: فائل)
2023-2024 کی آڈٹ رپورٹ میں آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے ٹیوٹا میں سابق تحریک انصاف کے دور میں 60 ملین روپے کے اخراجات کو بے مقصد قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق عوام کو روزگار فراہم کرنے کے نام پر 60 ملین روپے کے اخراجات محض دکھاوا ہے، عوام کو روزگار فراہم کرنے کے لئے 60 ملین روپے کے اخراجات کے ٹھوس ثبوت فراہم نہ کئے جاسکے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کا بھاری رقم خرچ کرنے پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ 60 ملین روپے کے اخراجات کی 30 دن میں تفصیلات فراہم کی جائیں۔
اراکین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی احمد شہریار اور عدنان چھٹہ نے ٹیوٹا افسران سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوٹا 60 ملین روپے کے اخراجات کی تفصیلات فراہم کرے۔