نجی کمپنیوں کا حکومتی اتھارٹی کے ساتھ مل کر ہاؤسنگ پراجیکٹس شروع کرنے کا اعلان

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اور نجی کمپنیوں کے درمیان ایم او یوز پر دستخط ہوگئے ہیں، ترجمان

نجی کمپنیوں نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاؤسنگ اتھارٹی کے ساتھ مل کر متعدد ہاؤسنگ پراجیکٹس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی کمپنیوں اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ہاؤسنگ کے یہ منصوبے راولپنڈی اور مری میں مکمل کیے جائیں گے، جس کے ایم او یوز پر دستخط کردیے گئے ہیں۔

راولپنڈی میں  چکری روڈ اور انگوری روڈ مری کے درمیان ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ترقی کے لے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں، مری اور راولپنڈی میں نئی ہاؤسنگ اسکیموں کا اعلان کیا گیا، انگوری روڈ مری پر مکسڈ یوز اپارٹمنٹس منصوبہ شروع ہوگا اور چکری روڈ راولپنڈی میں 1400 کنال پر ہاؤسنگ اسکیم متوقع ہے۔

ترجمان فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے بتایا کہ منصوبے JV اور PPP ماڈل کے تحت مکمل کیے جائیں گے، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی بطور ثالث اور ریگیولیٹر کردار ادا کرے گا اور نجی پارٹنرزفنانسنگ، ڈیزائن اور تعمیر کے ذمہ دار ہوں گے۔

ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی ظفراقبال نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کے لیے معیاری اور سستی رہائش کی فراہمی بہت ضروری ہے، منصوبوں سے روزگار اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے اور ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری اور جدید ترقی کو فروغ ملے گا۔

Load Next Story