افغان طالبان کیخلاف عوامی تحریکیں زور پکڑنے لگیں
احمد مسعود نے طالبان کا کوئی متبادل نہ ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
طالبان رجیم کی پالیسیوں نے افغانستان کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا ہے۔
افغان انٹرنیشنل کے مطابق نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کےرہنما احمد مسعود نےکہاہےکہ افغانستان میں طالبان کا دورختم ہونےکےقریب ہے۔ طالبان رجیم کےتسلط کیخلاف عوامی تحریکوں کااتحاداورہم آہنگی ہی بہترین حکمتِ عملی ہے۔
احمدمسعود نےطالبان کاکوئی متبادل نہ ہونےکادعویٰ مستردکرتےہوئےاسےانتشارپھیلانےکی منظم حکمت عملی قراردیا.
احمد مسعود نے کہا کہ مختلف افغان سیاسی گروہ افغان طالبان رجیم کیخلاف بنیادی اصولوں پرمتفق ہیں ، ہماری اصل طاقت عوام ہے،عوام افغان طالبان رجیم کےسازشی پروپیگنڈےمیں نہ آئیں۔