کراچی: بلوچ کالونی پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق
متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی
کراچی شارع فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان کے علاقے شارع فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ اویس کے نام سے کی گئی، پولیس نے متوفی کی لاش تلاش ورثا کے لیے سردخانے میں منتقل کردی۔