پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف

محمد علی اور حنین شاہ نے 3، 3 جبکہ گلین میکسویل اور آصف محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے چوبیسویں میچ میں راولپنڈیز نے حیدرآباد کنگزمین کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

راولپنڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ سیم بلنگز 26 اور یاسر خان 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے محمد علی اور حنین شاہ نے 3، 3 جبکہ گلین میکسویل اور آصف محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Load Next Story