اسرائیل سے ممکنہ رابطے کے بارے میں علم نہیں، لبنان صدارتی دفتر

ہمیں سرکاری چینلز کے ذریعے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے، لبنانی عہدیدار


ویب ڈیسک April 16, 2026

لبنانی حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ حکومت کو اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطے کا علم نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  لبنانی حکومت کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اُس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان بات چیت ہوگی۔

لبنانی حکومتی ذرائع نے کہا کہ ہمیں اسرائیلی فریق کے ساتھ کسی بھی منصوبہ بند رابطے کے بارے میں علم نہیں ہے اور ہمیں سرکاری چینلز کے ذریعے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

ٹرمپ نے اس سے قبل اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا تھا کہ واشنگٹن، اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کی کوشش میں سرگرداں ہے۔ دونوں رہنماؤں کی بات چیت کو 34 سال کی طرح ایک طویل عرصہ ہو گیا ہے لیکن یہ جمعرات کو ختم ہوجائے گا۔

امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے بھی اس سے قبل کہا تھا کہ ٹرمپ لبنان میں دشمنی کے خاتمے کا "استقبال" کریں گے لیکن اس بات پر زور دیا کہ ایسا کوئی نتیجہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان ہونے والی بات چیت کا حصہ نہیں ہے۔