ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر

میں پاکستان کی باشعور قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، شہری

ایرانی دارالحکومت تہران میں ریلی نکالی گئی جس میں ایرانی شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو ریلیاں اور حمایت ہم دیکھ رہے ہیں وہ ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی محبت اور حمایت کو کبھی نہیں بھولیں گے، پاکستان ہمیشہ ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستانی عوام کا محبت بھرا پیغام ہمیں مل گیا ہے۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی باشعور قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی دکھائی، پاکستانی عوام کی محبت اور حمایت کو ایران کبھی نہیں بھولے گا۔

Load Next Story