ایران سمجھداری دکھائے، غلط فیصلہ کیا تو ہم دوبارہ جنگ کیلیے تیار ہیں؛ امریکا

ایرانی بحریہ کی امریکی ناکہ بندی جب تک ہم ضروری سمجھیں گے، جاری رہے گی

صدر ٹرمپ اور وزیر دفاع نے ایران میں پھنسے اپنے پائلٹس کو نکالنے کے آپریشن بتادیا

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمارے مذاکرات کاروں کے بقول ایران کے پاس ایک خوشحال مستقبل کے انتخاب کا سنہری موقع ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے جنگ بندی معاہدے پر غلط فیصلہ کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

 انھوں نے مزید کہ امریکا جانتا ہے کہ ایران کون سے فوجی اثاثے منتقل کر رہا ہے۔ وہ بمباری کرنے والے لانچرز کو دبا رہا ہے۔ ہم اس کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ 

امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ایران کو یہ کہنا پسند ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کنٹرول کرتا ہے مگر اس کے پاس کوئی بحریہ نہیں ہے جو ایسا کرسکے البتہ امریکا کے پاس بحریہ ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ کی امریکی ناکہ بندی جب تک ہم ضروری سمجھیں گے، جاری رہے گی اور ایران کے پاس اسے توڑنے کے لیے مؤثر بحری طاقت بھی نہیں ہے۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکی افواج کسی بھی وقت دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آبنائے ہرمز میں آنے اور جانے والی بحری آمدورفت پر ہمیں کنٹرول حاصل ہے۔

 

Load Next Story