اسلام آباد میں بازار 8 بجے، شادی ہال اور ریسٹورنٹس 10 بند کرنے کا حکم

اسپتال، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پٹرول پمپس، دودھ کی دکانوں پر حکم لاگو نہیں ہوگا

اسلام آباد:

ملک میں جاری توانائی بچت مہم کے حوالے سے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے سخت احکامات جاری کردئیے، اسلام آباد میں تمام بازار، دکانیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار سمیت ساتوں دن بازار، دکانیں رات 8 بجے بند ہوں گی، کریانہ اسٹور، گروسری اسٹور، تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنا ہوں گے۔

 

فوڈ آؤٹ کیٹس سے کھانا پیک کرکے لے جانے میں کوئی پابندی نہیں ہوگی، میرج ہال اور دیگر تقریبات کے لیے ہالز کو 10 بجے تک بند کرنا ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسپتال، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پٹرول پمپس اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے، دودھ کی دکانیں بھی رات 8 بجے بندش کے حکم سے مستثنی ہیں۔

Load Next Story