امریکا سے معاہدہ نہ کیا تو پہلے سے زیادہ دردناک حملے کرینگے؛اسرائیل کی ایران کو دھمکی

ایران تاریخی موڑ پر کھڑا ہے جہاں اسے بہتر مستقبل یا تباہی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

ایران کو بہتر مستقبل یا تباہی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے؛ اسرائیلی وزیردفاع

مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر آج ہنگامہ خیز دن دیکھا گیا جس میں امریکی دفاع اور اسرائیلی وزیر دفاع نے الگ الگ مقام پر میڈیا سے گفتگو کی لیکن دونوں میں ایران کو یکساں انداز میں دھمکیاں دی گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع نے ایران کو سخت الفاظ میں متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ جاری جنگ بندی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا تو اسرائیل اُس پر پہلے سے زیادہ تکلیف دہ حملے کرے گا۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ ایران اس وقت ایک تاریخی موڑ پر کھڑا ہے جہاں اسے فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ بہتر مستقبل کی طرف بڑھنا چاہتا ہے یا تنہائی اور تباہی کے کھائی میں جا گرے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ اگر ایران نے مذاکرات میں مثبت پیش رفت نہ دکھائی تو اسرائیل ایسے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے جنہیں اب تک نہیں چھیڑا گیا۔

ان کے بقول ایران بہت جلد دیکھ لے گا کہ جن اہداف کو ہم نے ابھی تک نشانہ نہیں بنایا وہ پہلے حملوں سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوں گے۔

اب سے کچھ دیر قبل واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران کے پاس سنہری موقع ہے وہ دانش مندی کا مظاہرہ کرے اور جنگ بندی معاہدہ قبول کرلے ورنہ امریکی افواج دوبارہ جنگ کے لیے تیار ہے۔

 

Load Next Story