پاکستان کے معدنی شعبے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے برطانیہ کے تعاون سے جدید کپیسیٹی بلڈنگ پروگرام کا آغاز

اس پروگرام کے ذریعے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی تکنیکی صلاحیت کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جائے گا

پاکستان کے معدنی شعبے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے برطانیہ کے تعاون سے اسلام آباد میں جدید کپیسیٹی بلڈنگ پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔

اس حوالے منعقدہ افتتاحی تقریب میں وزیرِ توانائی علی پرویز ملک، برطانوی ہائی کمشنر، ڈی جی جیولوجیکل سروے اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ 

برطانیہ کے تعاون سے جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹریز میں وسائل و توانائی، نقشہ سازی پروگرام (REMIT) اپریل تا جولائی 2026 جاری رہے گا۔

اس پروگرام کے ذریعے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی تکنیکی صلاحیت کو عالمی معیار کے مطابق موثر انداز میں بہتر بنایا جائے گا۔

تربیتی عمل میں ڈیجیٹل جیولوجیکل سروے، ریموٹ سینسنگ، جیوکیمیکل و جیو فزیکل تجزیہ اور جغرافیائی معلوماتی نظام شامل ہوں گے۔

تقریباً 5 لاکھ ڈالر لاگت کا جدید مہارتوں پر مبنی منصوبہ ڈیٹا کے معیار میں بہتری اور معدنی تلاش کے خطرات میں کمی کا باعث بنے گا۔

وفاقی وزیر توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کی معدنی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے جیوسائنسی استعداد کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ جدید اور قابلِ اعتماد ڈیٹا پاکستان کی معدنی صلاحیت کے مؤثر استعمال کیلئے ناگزیر ہے۔ 

 مشیر وزیر توانائی ڈاکٹر حامد اشرف کے مطابق جدید پروگرام کے ذریعے معدنی وسائل کی بہتر جانچ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق سروے کیا جا سکے گا۔

پاکستان اور برطانیہ کا یہ اشتراک معدنی شعبے میں پائیدار ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی بہتری کی بنیاد مضبوط کرے گا۔

Load Next Story