کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
عالمی ویڈیو اسٹریمنگ نیٹ ورک ’نیٹ فلکس‘ کی جانب سے اسٹرینجر تھنگ کے ایک اور سیزن کی تیاری کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسٹرینجرتھنگ کے پانچویں سیزن کے اختتام پر ملی بوبی براؤن (الیون) کو غائب ہوتے دیکھا لیکن ملی کے بوائے فرینڈ مائیک (فن وولفورڈ) اس پر یقین کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
مائیک سمجھتا ہے کہ اس کی گرل فرینڈ کسی طرح بچ گئی ہے اور جو دنیا کو دکھایا گیا وہ پوری حقیقت نہیں ہے، اس امید نے مداحوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں ’میلیون‘ کے فینز اب بھی یہ ماننے کو تیار نہیں کہ یہ کہانی ختم ہو چکی ہے۔
فائنل میں کیا ہوا؟
اسٹرینجر تھنگ کی پانچویں سیریز کی کہانی کو جان بوجھ کر مبہم چھوڑا گیا، جس کے باعث مداحوں نے اسے کمزور تحریر قرار دیا، لیکن حقیقت یہی ہے کہ الیون کا انجام واضح نہیں کیا گیا۔
’’اپ سائیڈ ڈاؤن‘‘ کے ساتھ آخری مقابلے کے بعد، الیون کی قسمت مائیک کی سوچ پر چھوڑ دی گئی جب کہ مائیک نے ایک کہانی بنائی کہ الیون دھماکے سے بچ گئی۔
مداح کیوں چاہتے ہیں کہ وہ زندہ ہو؟
مائیک اور الیون کی دوستی سے محبت تک کی کہانی شو کی جان رہی ہے، سیزن ون میں مائیک نے زخمی اور خوفزہ حالت میں ایک جنگل میں پھنسی الیون کی مدد کی جس کے بعد سے ان کی کہانی شروع ہوئی۔
بعد میں جب الیون غائب ہو جاتی ہے، مائیک امید نہیں چھوڑتا، اور دونوں کی ملاقات دوبارہ ہوتی ہے، وقت کے ساتھ ان کا رشتہ مضبوط ہوتا ہے، حتیٰ کہ سیزن 4 میں مائیک کے جذباتی الفاظ الیون کو ولن ’ویکنا‘ کے خلاف لڑنے کی طاقت دیتے ہیں۔
سیزن 5 میں بھی مائیک اپنے مستقبل کے خواب الیون کے ساتھ دیکھتا ہے، لیکن جب وہ ’’اپ سائیڈ ڈاؤن‘‘ کو بند کرتی ہے، تو ایسا لگتا ہے کہ وہ خود بھی اس کے ساتھ ختم ہو جاتی ہے۔