جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

کوہلی جرمن ولاگر کی تصویر لائیک کرنے پر میمز کی زد میں آگئے

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی ایک بار پھر سوشل میڈیا سرگرمی کے باعث خبروں میں آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس بار ان کا ایک سادہ سا ’لائک‘ سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز اور تبصروں کی وجہ بن گیا۔

کوہلی نے ایک جرمن انفلوئنسر لزلیز کی تصاویر پر مبنی پوسٹ کو لائک کیا جس میں بھارتی فوٹوگرافر ادویت ویدیا بھی ٹیگ تھے۔

چونکہ کوہلی اس انفلوئنسر کو فالو نہیں کرتے اس لیے یہ معاملہ فوری طور پر توجہ کا مرکز بن گیا اور چند ہی لمحوں میں اس کے اسکرین شاٹس وائرل ہو گئے۔

فوٹوگرافر ادویت ویدیا نے خود پوسٹ اپنے انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کے لائیک کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

کئی صارفین نے کوہلی کے ماضی کے ’الگورتھم‘ والے بیان کو یاد کرتے ہوئے طنزیہ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ایک اور الگورتھم وضاحت آنے والی ہے‘ جبکہ دوسرے نے کہا کہ ’یہ صرف الگورتھم کی غلطی ہوتی ہے، ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے‘۔

بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل نے بھی لزلیز کی تصویر پر کمنٹ میں ذومعنی انداز میں ’کھوپڑی کے اموجی کے ساتھ الگورتھم‘ لکھا۔

واضح رہے یہ پہلا موقع نہیں کہ کوہلی اس طرح کی صورتحال کا شکار ہوئے ہوں۔

اس سے قبل 2025 میں بھی وہ ایک بھارتی اداکارہ اونیت کور کی پوسٹ کو لائک کرنے پر وضاحت دے چکے ہیں۔

Load Next Story