پشاور میں غیر قانونی فارن کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم کے قبضے سے 20 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی

پشاور میں ایف آئی اے سی بی سی نے چوک یادگار میں کارروائی کے دوران غیر قانونی فارن کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم ناصر خان ولد ابرار حسین کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کے قبضے سے 20 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی جبکہ ملزم کے قبضے سے 21 کروڑ 50 لاکھ (215 ملین) ایرانی ریال برآمد، ہوئے۔

ملزم کے قبضے سے 20 سعودی ریال بھی برآمد ہوئے۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی فارن کرنسی ایکسچینج سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد ہوئے۔

ملزم بغیر لائسنس غیر قانونی فارن کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Load Next Story