میٹرک امتحانات میں بے قاعدگیوں کے معاملے پر کارروائی، سابق ناظم امتحانات وضاحت طلب

تاریخ میں پہلی مرتبہ انتظامات مکمل نہ ہونے کے سبب امتحانات ملتوی کرنے پڑے تھے

کراچی:

میٹرک امتحانات میں بے قاعدگیوں کے معاملے پر امتحانی مراکز کی تبدیلی اور ایڈمٹ کارڈ کے اجراء میں تاخیر پر چیئرمین بورڈز نے کارروائی شروع کر دی۔

سابق ناظم امتحانات سے امتحانی بے ضابطگیوں سے متعلق تفصیلی وضاحت طلب کر لی گئی۔

میٹرک کے جاری امتحان سے قبل ایڈمٹ کارڈ کا اجراء ایک سنگین مسئلہ بن گیا تھا اور ایڈمٹ کارڈ کے تاخیر سے اجراء کے باعث امتحانات تاخیر کا شکار بھی ہوئے تھے۔

سابق ناظم امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ غلط امتحانی مراکز کی تشخیص کی وضاحت کی جائے۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ انتظامات مکمل نہ ہونے کے سبب امتحانات ملتوی کرنا پڑے تھے۔

حکومت سندھ نے 13 اپریل کو میٹرک بورڈ کو ایک بار پھر حکم دیا کہ رپورٹ جمع کروائیں، سابق قائم مقام ناظم امتحانات کو 7روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے امتحانات میں تاخیر اور بروقت ایڈمٹ کارڈ جاری نہ کرنے پر رپورٹ طلب کی تھی۔

Load Next Story