وزیراعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں عالمی رہنماؤں سے خوشگوار ملاقاتیں
وزیرِ اعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز رہے, ملاقاتوں کے دوران عالمی سطح اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا
انطالیہ:
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے دورے میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔
وزیرِ اعظم کی ترک صدر رجب طیب ایردوان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں ہوئیں۔
یہ ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں جن میں وزیرِ اعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز رہے۔ ملاقاتوں کے دوران عالمی سطح اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔