سابق افغان کرکٹر کی تشویشناک حالت، شاہد آفریدی کی مدد کی پیشکش
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق افغان کرکٹر شپور زادران کی صحت سے متعلق گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی رپورٹس میں 38 سالہ سابق افغان فاسٹ بولر شپور زادران کی طبی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وہ ایک سنگین طبی پیچیدگی کے باعث آئی سی یو میں داخل ہیں۔
ایسے میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ ان کی شپور زادران کے بھائی سے بات ہوئی ہے، ان کی صحت سے متعلق جان کر بہت دکھ ہوا ہے۔
شاہد آفریدی نے شپور زادران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کی مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔
Pakistan and I stand with you.
Always here if you need any help. 🤍 https://t.co/d5yfIBe4zF— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 17, 2026
واضح رہے کہ شپور زدران نے افغانستان کی جانب سے 44 ون ڈے میچز میں 43 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 37 وکٹیں اپنے نام کیں۔
شپور زدران نے 2025 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔