کوہاٹ: کار اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں

کوہاٹ: تحصیل لاچی کے علاقے لاچی بائی پاس کے قریب موٹر کار اور فلائنگ کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، بعد ازاں انہیں قریبی ہسپتال لاچی ٹائپ ڈی منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں میں محمد شکیب (32 سال) اور محمد حنیف (65 سال) ساکنان میانوالی، افراسیاب (30 سال) اور رحمت اللہ (45 سال) ساکنان کرک، اللہ بخش (55 سال)، ان کی اہلیہ (40 سال)، اویس (2 سال) اور کرن فاطمہ (9 سال) ساکنان میانوالی، جبکہ حضرت عمر (35 سال) اور عثمان (26 سال) ساکنان مردان شامل ہیں۔

Load Next Story