کوہلی کی جانب سے تصویر لائیک کرنے پر جرمن ولاگر کا ردعمل آگیا

جرمن ولاگر کی تصویر لائیک کرنے پر ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے ہیں

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی انسٹاگرام لائیک پر مداحوں کا ردعمل سامنے آنے کے بعد جرمن انفلوئنسر لزلیز کا بیان سامنے آگیا۔ 

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی ایک بار پھر انسٹاگرام پر تصویر لائیک کرنے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

دراصل، کوہلی نے ایک جرمن انفلوئنسر لزلیز کی تصاویر پر مبنی پوسٹ کو لائک کیا جس میں بھارتی فوٹوگرافر ادویت ویدیا بھی ٹیگ تھے۔

رپورٹس کے مطابق کوہلی نے مختصر وقت کے لیے انفلوئنسر کی پوسٹ کو لائیک کیا، جسے بعد میں فوراً ہٹا دیا گیا۔

اگرچہ یہ لائیک زیادہ دیر برقرار نہیں رہی، لیکن اس کے اسکرین شاٹس آن لائن وائرل ہو گئے، جس کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر قیاس آرائیاں اور میمز بننے لگیں۔

فوٹوگرافر ادویت ویدیا نے خود پوسٹ اپنے انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کے لائیک کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس واقعے کا موازنہ 2025 کے ایک ایسے ہی معاملے سے کیا جا رہا ہے، جب کوہلی کے اکاؤنٹ کی جانب سے اداکارہ و انفلوئنسر اونیت کور کی پوسٹ کو لائیک کرنے کی خبر سامنے آئی تھی۔

وایرت کوہلی نے اس پر اپنے وضاحتی بیان میں کہا ’میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اپنی فیڈ صاف کرتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ الگورتھم نے غلطی سے ایک انٹریکشن رجسٹر کر لیا، اس کے پیچھے کوئی ارادہ نہیں تھا براہِ کرم غیر ضروری قیاس آرائیاں نہ کی جائیں‘۔

دوسری جانب، بھارتی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں جرمن انفلوسنر کا کہنا تھا کہ شروع میں وہ خوش ہوئیں، لیکن بعد میں اس بات پر غیر آرام دہ محسوس کیا کہ یہ معاملہ اتنی تیزی سے وائرل ہو گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بعد میں مجھے افسوس بھی ہوا جب ویرات کوہلی نے اسے ان لائیک کیا تو مجھے ان کے لیے برا لگا، کیونکہ مجھے نہیں معلوم یہ اتنی بڑی خبر کیسے بن گئی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے کیسے نوٹس کیا اور اسے خبر بنا دیا، شاید ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، لیکن پھر بھی میں اس پر شکر گزار ہوں اور ان کی سپورٹ کو سراہتی ہوں۔

متعلقہ

Load Next Story