پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دیدی
پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دے دی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم 209 رنز کے تعاقب میں 196 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
کنگز کی جانب سے ریزا ہنڈرکس 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عباس آفریدی 34، کپتان معین علی 27، حسن علی 23، سعد بیگ 21، جیسن رائے 16، خوشدل شاہ 4، سلمان آغا 2، ایڈم زیمپا 1 اور شاہد عزیز 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
سلطانز کی جانب سے عرفات منہاس نے 3 اور پیٹر سڈل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مومن قمر، ایشٹن ٹرنر اور محمد عمران نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے، شان مسعود 46 اور جوش فلپس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کراچی کنگز کی طرف سے خوشدل شاہ نے 3، معین علی نے 2، حسن علی اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ اپنے چھ، چھ میچز کھیل چکی ہیں۔ کراچی کنگز کو تین میچز میں کامیابی جبکہ تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ملتان سلطانز کو چار میچز میں کامیابی ملی جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرن پڑا، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز تیسرے اور کراچی کنگز ساتویں نمبر پر ہے۔