26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور
مقدمے کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی گئی
انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام 12 گواہان کو طلب کرلیا جبکہ علیمہ خان کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
بعد ازاں مقدمے کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی گئی، ضلع کچہری راولپنڈی میں سماعت کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔