افغان نائب وزیر اعظم کا نام عالمی پابندیوں کی فہرست میں شامل

افغان رہنماؤں کےاثاثےمنجمد کرنےکےعلاوہ سفری اوراسلحہ کی خریداری کی پابندیاں عائدہیں

طالبان رجیم پرعالمی برداری کااعتمادمکمل طورپر ختم ہوگیا ہے۔

امریکی تحقیقاتی ادارےمڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کےمطابق طالبان رجیم کے تقریباً 55 ارکان اورعہدیداروں کےالقاعدہ سےاب بھی بلاواسطہ اوربالواسطہ تعلقات قائم ہیں۔

افغان میڈیا افغانستان انٹرنیشنل کےمطابق طالبان کی33رکنی کابینہ میں سے13سے14ارکان اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

افغان رہنماؤں کےاثاثےمنجمد کرنےکےعلاوہ سفری اوراسلحہ کی خریداری کی پابندیاں عائد ہیں، پابندیوں کی موجودہ فہرست میں طالبان سےوابستہ مجموعی طور پر 135 افراد اور 5 اداروں کے نام بھی شامل ہیں۔

Load Next Story