کراچی: کاٹھور کی 80 ایکڑ زمین پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت، وکلا میں تلخ کلامی پر عدالت برہم

جسٹس محمد سلیم جیسر نے وکلا کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

سندھ ہائیکورٹ میں سپر ہائی وے کاٹھور کی 80 ایکڑ زمین پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وکلا میں تلخ کلامی پر عدالت  نے اظہار برہمی کیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سپر ہائی وے کاٹھور کی 80 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ اور سرکاری وکلا کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔

جسٹس محمد سلیم جیسر نے وکلا کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے حکم امتناعی میں 4 مئی تک توسیع کرتے ہوئے سندھ بار کونسل کو ہدایت کی کہ مذکورہ وکیل کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی تنبیہ کے باوجود وکیل تلخ کلامی سے باز نہیں آئے، درخواست کے مطابق غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ پر 80 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے جبکہ دوسری جانب غلام اکبر جتوئی نے بھی سرکاری افسران کے خلاف زمین کے تنازع پر مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

Load Next Story