پشاور ہائی کورٹ: سی این جی اسٹیشنز بندش کے خلاف دائر درخواست خارج

یہ عدالت ہے کوئی سیاسی جلسہ گاہ نہیں جس کے لیے اپ لوگوں کو سوشل میڈیا پرمدعو کریں، جسٹس اعجاز

پشاور ہائی کورٹ نے سی این جی اسٹیشنز بندش کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔

جسٹس اعجاز انور نے سماعت کے دوران کہا کہ یہ عدالت ہے کوئی سیاسی جلسہ گاہ نہیں جس کے لیے اپ لوگوں کو سوشل میڈیا پرمدعو کریں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سی این جی کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بند کردیا جاتا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وکیل نے کہا کہ سی این جی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ، اسکول وینز، ایمولینس سمیت دیگر نظام زندگی مفلوج ہو جاتا ہے۔ سی این جی کی بندش کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔

جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ آپ نے درخواست دائر کرکے سوشل میڈیا پر گرما گرمی شروع کی، عدالت نے  ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔

Load Next Story