12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
12 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی عمران نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ایکشن لیتے ہوئے 12 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے 2 درندہ صفت ملزمان فیضان اور عثمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم فیضان بچے کو ورغلا پھسلا کر اپنے دوست کا فارم ہاؤس دکھانے کے بہانے لے گیا تھا، جہاں ملزمان نے مل کر بچے کو زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔
ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق متاثرہ بچے کے والد صفدر کی مدعیت میں نامزد ملزم فیضان اور عثمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔