پاکستان میں سولر سسٹم لگوانے کے رحجان میں اضافہ 

سولر سسٹم ملکی توانائی کے بحران پر قابو پانے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے، ماہرین

پاکستان میں مہنگائی کے باعث سستے سولر سسٹم سے سستی بجلی کی پیداوار کا گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے، دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں سولر پینل لگوانے کا رحجان دن بدن بڑھ رہا ہے۔

ملک میں چائنہ ٹیکنالوجی کے انتہائی سستے ٹرینا سولر سے 20 فیصد بجلی زیادہ پیدا کرنے کی طاقت ہے، ٹرینا سولر نے ملک میں 700واٹ سے زیادہ صلاحیت کے ماڈیولز متعارف کروا کر گھریلو صارفین کی بچت اور صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان میں دھول، مٹی، نمی اور نمکین آب وہواکے خلاف ہائی فیشل ڈوئل گلاس ڈائزین کیا ہے جو پاکستان میں انتہائی کم لاگت سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

چین کی بہترین ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ٹرینا سولر کا ورٹیکس این جی تھری760واٹ طاقت ور پینل متعارف کروایا ہے جو ملکی ترقی میں اہم ترین کرداراداکر رہا ہے۔

توانائی ماہرین کے مطابق سولر سسٹم ملکی توانائی کے بحران پر قابو پانے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ دور میں سستی توانائی کے حصول کے لیے گھریلو صارفین، کمرشل اور صنعتوں میں سولرائزیشن کے گراف کو بڑھانے کے لیے امپورٹ پر عائد ٹیکسوں میں کمی اور مقامی طور پر پینل سازی کی مینو فیکچرنگ کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

Load Next Story