لاہور:7 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم کی 14 سال قید کی سزا کالعدم قرار
کیس کی سماعت جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ملزم منور غفور کی اپیل پر کی
لاہور ہائیکورٹ نے سات سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم کی 14 سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔
کیس کی سماعت جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ملزم منور غفور کی اپیل پر کی۔
ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس نے 2018 میں مقدمہ درج کیا تھا، جبکہ لاہور کی سیشن کورٹ نے 2021 میں ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
دوران سماعت ملزم کے وکیل چوہدری وحید جٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا اور مقدمے میں زیادتی کی دفعات تاخیر سے شامل کی گئیں۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل منظور کر لی۔