امریکی ناکہ بندی ختم ہونے کے بعد مذاکرات ممکن ہیں؛ اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب کی گفتگو
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب عامر سعید نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم ہوتے ہی مذاکرات کا اگلا دور پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ممکن ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ جیسے ہی واشنگٹن بحری ناکہ بندی ختم کرے گا، مذاکرات کی راہ ہموار ہو جائے گی اور اگلا مرحلہ اسلام آباد میں منعقد کیا جا سکتا ہے۔ یہ بیان ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے سامنے آیا۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک تہران تنازع کے مستقل حل کے لیے کوئی ٹھوس تجویز پیش نہیں کرتا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی بدستور جاری رہے گی۔
Iran Ready for Talks Once US Lifts Naval Blockade, Envoy Says
Iran’s UN Ambassador Amir Saeid Iravani stated that Tehran is prepared to negotiate immediately after the United States ends its naval blockade, emphasizing that Washington must first halt its "ceasefire violations." pic.twitter.com/GOxEO8yqzS— Tasnim News Agency (@Tasnimnews_EN) April 22, 2026
ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذاکرات کی بحالی کے امکانات موجود ہیں، تاہم اس کے لیے بنیادی شرط امریکی پابندیوں اور ناکہ بندی کے خاتمے سے مشروط ہے۔