گلگت انتخابات: 24 حلقوں سے 664 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
گلگت بلتستان میں 7 جون 2026 کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے جمع کاغذات نامزدگی کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
گلگت بلتستان الیکشن کیلئے 24 حلقوں سے مجموعی طور پر 664 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، گلگت حلقہ 1 سے 34، حلقہ 2 سے 58 اور حلقہ 3 سے 32 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
نگر 1 سے 38 اور نگر 2 سے 30 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، ہنزہ کے واحد حلقے سے 38 امیدوار سیاسی قسمت آزمائی کریں گے، اسکردو 1 سے 33، اسکردو 2 سے 23، سکردو 3 سے 18 اور سکردو 4 سے 25 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔
کھرمنگ سے 21 اور ضلع شگر سے 19 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں، گانچھے 1 سے 15، گانچھے 2 سے 29 اور گانچھے 3 سے 15 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
استور 1 سے 19 جبکہ استور 2 سے 57 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، دیامر 1 سے 29، دیامر 2 سے 15، دیامر 3 سے 14 اور دیامر 4 سے 11 امیدوار میدان میں ہیں۔
غذر 1 سے 20، غذر 2 سے 42 اور غذر 3 سے 25 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ گلگت 2 میں سب سے زیادہ 58 امیدواروں کے درمیان بڑا جوڑ پڑے گا، دیامر 4 میں سب سے کم 11 امیدوار انتخابی معرکے میں شریک ہوں گے۔