لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی، درجہ حرارت 41 تک جانے کا امکان
لاہور میں چلنے والی ہلکی ہوا بھی سورج کی تپش کے باعث لو کی شکل اختیار کر گئی
لاہور سمیت پنجاب بھر شدید گرمی کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں چلنے والی ہلکی ہوا بھی سورج کی تپش کے باعث لو کی شکل اختیار کر گئی ہے۔
لاہور شہر میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 41 تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز تک موسم خشک رہے گا اور گرمی کی شدت میں اضافے امکان ہے۔