معرکہِ حق کےغازی نے بھارت کیخلاف جنگ کو عظیم قرار دے دیا
معرکہِ حق کے غازی اور قوم کے ہیرو کیپٹن علی حسن، تمغہ جرأت، نے بھارت کے خلاف جنگ کو عظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاک فوج نے دشمن کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے اسے عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔
کیپٹن علی حسن کا کہنا تھا کہ اس اہم دفاعی کامیابی میں قوم کی دعاؤں اور پاک فوج کی اعلیٰ تربیت نے کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 10 مئی کو بھارت جیسے مکار دشمن کے مقابلے میں فتح کی خبر سن کر سجدہ شکر ادا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے غازیوں اور شہدا نے یہ ثابت کیا کہ فتح صرف اسلحے سے نہیں بلکہ اس بے خوف جذبے سے حاصل ہوتی ہے جو حق کی خاطر ڈٹ جائے۔
کیپٹن علی حسن کے مطابق معرکہ حق ایک ایسی عظیم داستان ہے جو رہتی دنیا تک پاکستانیوں کے لیے مشعلِ راہ بنی رہے گی۔