پی ایس ایل 11: کنگزمین نے سنسی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دیدی

حیدرآباد کنگز مین نے 214 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا

تصویر: حیدرآباد کنگزمین (ایکس)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں حیدرآباد کنگز مین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 33 ویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے 214 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

کنگز مین کی جانب سے عثمان خان 101 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان مارنس لبوشین 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ حسان خان 24 اور عرفان خان 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

دیگر بلے بازوں میں معاذ صداقت 7، صائم ایوب 5، گلین میکسویل 2 اور کوشل پریرا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل حیدرآباد کنگز مین کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز نے اسٹیون اسمتھ کی شاندار سینچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز اسکور کیے۔

سلطانز کی جانب سے اسٹیون اسمتھ 106 رنز کی دھواں دار باری کھیل کر نمایاں رہے۔ صاحبزادہ فرحان 66، جوش فلیپی 19، کپتان ایشٹن ٹرنر 5، عرفات منہاس 2، شان مسعود 1 اور محمد نواز 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

محمد عمران 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کنگز مین کی جانب سے عاکف جاوید نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد علی، حسن خان، گلین میکسویل اور حنین شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Load Next Story