یہودیوں کے تحفظ پر امریکی صدر کو ’اسرائیل کے اعلیٰ ترین اعزاز‘ سے نواز دیا گیا

یہ ایوارڈ اسرائیل کے یومِ آزادی کی سالانہ تقریب کے موقع پر دیا گیا جو یروشلم میں منعقد ہوئی

ٹرمپ کو یہودیوں کے تحفظ اور خدمات پر اسرائیل پرائز سے نواز دیا گیا

صیہونی ریاست نے یہودی عوام کے لیے خصوصی خدمات کے اعتراف میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز ’’اسرائیل پرائز‘‘ سے نواز دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ایوارڈ اسرائیل کے یومِ آزادی کی سالانہ تقریب کے موقع پر دیا گیا جو یروشلم میں منعقد ہوئی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر تعلیم یوح کسیچ نے گزشتہ برس دسمبر میں ہی اعلان کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

تقریب کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کے دونوں صدارتی ادوار میں اسرائیل کے حق میں کیے گئے اقدامات پر مشتمل ایک خصوصی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔

جس میں 2020 کے عرب ممالک کے ساتھ کیے گئے تاریخی ابراہام معاہدوں کا اعلان، اسرائیلی پارلیمنٹ میں ان کی تقریر اور گزشتہ برسوں میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقاتوں کی جھلکیاں شامل تھیں۔

وزیر تعلیم نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ موجودہ وقت میں امریکی صدر ٹرمپ کے علاوہ کوئی اور شخصیت ایسی نمایاں خدمات اور یہودی عوام کے ساتھ اتنا مضبوط تعلق نہیں رکھتی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ آئندہ چند ماہ میں اسرائیل کا دورہ کریں گے جہاں ایک خصوصی تقریب میں انھیں یہ اعزاز باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا۔

 

Load Next Story