پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کی مسلمانوں پر مظالم اور جعلی مقابلوں کی شرمناک تاریخ
پہلگام فالس فلیگ کے بعداولڈپلے بک کے مطابق مسلمانوں پرمظالم اورجعلی انکاؤنٹرزکی بھارتی شرمناک تاریخ سامنے آ گئی۔
بھارت میں اندرونی خلفشار، اقلیتوں پرمظالم اور بڑھتی انتہا پسندی سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز تاریخ کا ایک سیاہ باب ہیں۔ فالس فلیگ آپریشن کے بعد پرانے اسکرپٹ کے مطابق گودی میڈیا کے ذریعے پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانیے کو فروغ دیا جاتا ہے۔
فالس فلیگ آپریشن کے پس منظر میں ایک فرسودہ اسکرپٹ کے تحت گرفتار افراد کو جعلی مقابلوں میں ہلاک کرکے دہشتگرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ 23 اپریل 2025 کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے تحت جعلی مقابلے میں 2 کو شہید کر کے پاکستان پر الزامات کی مذموم کوشش کی۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز جبر وظلم کی انتہا کرتے ہیں اور عام شہریوں کو دہشتگرد بنا کر شہید کیا جاتا ہے ۔ خوف کی فضا پھیلانے کے لیے جابر بھارتی فوج بزرگ شہریوں کو بھی بہیمانہ تشدد سے قتل کر دیتی ہے۔
کشمیری حریت رہنما ضیا مصطفیٰ شہید کی بہن نے کہا کہ قابض بھارت نے میرے بھائی کو بھی عدالت میں فیصلہ ہونے سے قبل ہی جیل سے نکال کر قتل کر دیا ۔
دوسری جانب عالمی ماہرین کے مطابق مستقبل میں بھی بھارت کی جانب سے قیدیوں کو جعلی انکاونٹرز میں قتل کرکےمیں دہشتگرد ظاہر کرنے کا خدشہ موجود ہے ۔ گودی میڈیا داخلی خلفشار سے توجہ ہٹانے کیلئے گھسے پٹے اسکرپٹ کے تحت معصوم مسلمانوں کو دہشتگرد بنا کر پیش کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ماورائےعدالت قتل کے باوجود یہ حقیقت آشکار ہوچکی ہے کہ مودی کے سیاسی عزائم کے لیے پہلگام واقعہ بھی فالس فلیگ آپریشنزکا تسلسل تھا۔