حب ریور روڈ پر کارروائی، 50 لاکھ روپے کی نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد، دو ملزم گرفتار
سائٹ بی پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ بی پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے پکڑے گئے مزدا ٹرک سے 85 بڑے کارٹن میں موجود نان کسٹم پیڈ میٹھی چھالیہ برآمد کرلی۔
کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ چھالیہ کی ترسیل میں ملوث دو ملازمین عبدالقادر اور الیاس کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق برآمد کی جانے والی چھالیہ کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہے، گرفتار ملزمان، برآمد شدہ چھالیہ اور گاڑی کو ضابطے کی کارروائی کے بعد کسٹم کے حوالے کردیا گیا۔