کراچی؛ کورنگی عوامی کالونی میں چائے کے ہوٹل پر لوٹ مار، فوٹیج منظر عام پر آ گئی

ملزمان نے گاہکوں اور عملے سے موبائل فونز چھین لیے جبکہ کاؤنٹر پر موجود کیشیئر سے نقدی بھی لوٹ لی

کراچی:

کورنگی عوامی کالونی میں مسلح لٹیروں نے ایک چائے کے ہوٹل کو لوٹ لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان ہوٹل پر آتے ہیں اور وہاں بیٹھے افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیتے ہیں۔ ملزمان نے گاہکوں اور عملے سے موبائل فونز چھین لیے جبکہ کاؤنٹر پر موجود کیشیئر سے نقدی بھی لوٹ لی۔

Load Next Story