کنسرٹ میں عاصم اظہر کے ہانیہ عامر کا ہاتھ تھامنے کی ویڈیو وائرل، مداح حیران
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جہاں حالیہ کنسرٹ میں دونوں کے درمیان ایک مختصر مگر معنی خیز لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران ہانیہ عامر بھی موجود تھیں، جہاں انہیں مداحوں نے ہجوم میں پہچان لیا۔ اسی دوران اسٹیج پر ایک ایسا لمحہ سامنے آیا جب عاصم اظہر نے ہانیہ کا ہاتھ تھاما، اور یہی منظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ستارے نہایت دوستانہ اور خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں، جبکہ کنسرٹ میں موجود شائقین بھی اس لمحے پر پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔ کچھ کلپس میں مداحوں کی جانب سے “ہانیہ، ہانیہ” کے نعرے بھی سنائی دیتے ہیں، جس پر عاصم مسکراتے ہوئے ردعمل دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے مداحوں کو ایک بار پھر سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ آیا یہ محض دوستی ہے یا کہانی میں کوئی نیا موڑ آنے والا ہے۔ کچھ صارفین اسے خوبصورت لمحہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ اسے ممکنہ ’’ری یونین‘‘ کا اشارہ سمجھ رہے ہیں۔
فی الحال دونوں فنکاروں کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، مگر اتنا طے ہے کہ یہ ایک لمحہ شوبز دنیا میں نئی بحث چھیڑ گیا ہے۔