پہلگام فالس فلیگ پر بھارتی پروپیگنڈا پاکستان کی مؤثر ابلاغی حکمتِ عملی کے باعث زمین بوس

بین القوامی میڈیا نے بھی حقائق پر مبنی پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا

پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان کی اسٹریٹجک  کمیونیکیشن کے باعث بھارتی ڈس انفارمیشن کیمپین مکمل طورپر  غیر مؤثر بنا دیا۔

پاکستان کی مؤثر ابلاغی حکمتِ عملی نے بھارتی سازش اور جھوٹ کو نہ صرف حقائق اور شواہد سے بے نقاب کیا بلکہ اسے مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔

پاکستان نے نہایت موثر طریقے سے لمحہ بہ لمحہ عوام اور اقوام عالم کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ رکھا۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ بیانیے کی جنگ میں سچ غالب آیا اور بھارت کا گمراہ کن پراپیگنڈا بے نقاب ہوا۔

بین القوامی میڈیا نے بھی حقائق پر مبنی پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا۔ عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان کے بیانیے کی کامیابی کی بنیاد حقائق اور سچائی پر مبنی مؤقف تھا۔

Load Next Story