سنجے دت کی ’کھلنایک‘ کے کردار میں واپسی

ہر کہانی کا ایک وقت ہوتا ہے اور اب اس کا وقت آ گیا ہے، سنجے دت

تین دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بالی ووڈ کی مشہور فلم ’کھلنایک‘ کا کردار ایک بار پھر بڑے پردے پر واپس آرہا ہے۔

1990 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی فلم کھلنایک کے مرکزی اداکار سنجے دت نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے روپ کی جھلک شیئر کرتے ہوئے کھلنایک کے سیکویل کا اعلان کیا اور لکھا کہ ہر کہانی کا ایک وقت ہوتا ہے، اور اب اس کا وقت آ گیا ہے۔

ان کے مطابق انہوں نے وہاں موجود تقریباً چار ہزار قیدیوں سے رائے لی جنہوں نے اس کردار کو دوبارہ دیکھنے میں دلچسپی ظاہر کی اور اپنی آرا تحریری شکل میں دیں جنہیں پڑھنے میں کافی وقت لگا۔

بعد ازاں انہوں نے یہ خیالات ہدایتکار سبھاش گھئی کے ساتھ شیئر کیے جنہوں نے اصل فلم بنائی تھی اور سبھاش نے اس نئے منصوبے کی حمایت کی۔

یاد رہے کہ 1990 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی ’کھلناہک‘ ایک بڑی ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی۔

اس فلم میں سنجے دت کے ساتھ جیکی شروف اور مادھوری ڈکشت نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

Load Next Story