امریکی سینیٹ میں کیوبا پر حملے سے متعلق قرارداد پیش کرنے کی تیاری
امریکی سینیٹ میں کیوبا پر ممکنہ حملے کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی جسے ڈیموکریٹک پارٹی نے تیار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک سینیٹرز نے ایک ’وار پاورز ریزولوشن‘ کے عنوان سے قرارداد پیش کرنے کی تیاری کی ہے۔
اس قرارداد کا مقصد کیوبا پر حملے کو روکنا نہیں بلکہ صدر کو ایسا حملہ کرنے سے روکنا ہے جب تک کانگریس منظوری نہ دے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیوبا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے اشاروں کے بعد سینیٹرز نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی آئین کے مطابق جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار کانگریس کے پاس ہوتا ہے تاہم صدر بعض حالات میں محدود فوجی کارروائی خود بھی شروع کر سکتا ہے جبکہ یہ قرارداد سی اختیار کو محدود کرنے کی کوشش ہے۔